پی ایس ایل کے میچیز حیات آباد پشاور میں بھی منعقد کئے جائیں گے،تیمورجھگڑا

پشاور:صوبائی وزیر خزانہ اور صحت تیمور سلیم جھگڑا کا حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حیات آباد کے لوگوں کے لئےخوشخبری ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل کے میچیز حیات آباد کے خوبصورت گراونڈ میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔

جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس گراؤنڈ کی خوبصورتی کو برقرار رکھیں گے کیونکہ اس کی گھاس کی وجہ سے یہ پاکستان کے دیگر میدانوں سے انوکھا ہے۔