نوشہرہ:ڈپٹی کمشنرمیر رضاء نےتحصیل پبی میں اوپن ائیر جم کا افتتاح کر دیا

نوشہرہ:ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے نوجوانوں کے لیے تحصیل پبی میں سپورٹس کی سہولیات پیدا کرنے کے لئے تحصیل پلے گراونڈ میں اوپن ایئر جم کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے شرکاء اور مہمانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کئیں۔ اس موقع پر ایم پی ائے صومی فلک نیاز, پراجیکٹ ڈا ئریکٹر مراد علی , ڈپٹی ڈا ئریکٹر امیر محمد خان اور ضلعی سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ بھی موجودہ تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نو شہرہ کے نوجوانوں کے لئے ورزش کی سہولیات کی مفت فراہمی اور ان کوصحت مندانہ کاموں کی طرف مائل کرنے اور ان کی توانائیاں مثبت کاموں میں خرچ کرنے کے لئے اوپن ائیر جم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔