کورونا وائرس کے باعث ایشیاء کپ 2020ء ملتوی کرنے کا اعلان

لاہور : ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان، ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ کا 2021 میں سری لنکا میں انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے باقاعدہ طور پر ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس خطرات کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑا۔ پاکستان نے رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی۔ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ وبائی بیماری کے سبب کیا گیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل آئندہ سال ایونٹ کے انعقاد پر غور کررہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2021 میں ایشیا کپ کا انعقاد ہوگا اور سری لنکا اس کا میزبان ہوگا۔ جبکہ پاکستان 2022 کے ایشیا کپ کا میزبان بنے گا۔