ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری

پشاور (عبداللہ شاہ بغدادی)ملک میں ایک اور عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر جاری، پی ایس ایل 6 کے میچز کروائے جانے کا امکان، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کو تاریخ کے سب بڑے پروجیکٹس دینے میں کامیاب رہی ہے۔ اربوں روپے کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور انٹرنیشنل سپورٹس سہولیات فراہم کرنے کیلئے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ، پشاور سپورٹس کمپلیکس ، چارسدہ سپورٹس کمپلیکس ، مردان سپورٹس کمپلیکس ، ڈی آئی خان ، بنوں اور کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس زندہ مثال ہے، ماضی میں انکی کیا حالت تھی اور اب ہمارے نوجوان انٹرنیشنل سپورٹس سہولیات سے مستفید ہورہے ہے۔ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انشااللہ اگلے سال اسٹیڈیم کے مناظر ماڈل کے مطابق ہونگے۔پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کا عمل جاری، تعمیر پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن سے قبل مکمل ہو جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے سال پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے ایک اور اسٹیڈیم کو تیار کروایا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں واقع ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔اسٹیڈم کی نئے سرے سے تعمیر کی جا رہی ہے اور اسے ایک عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر اگلے سال شیڈول پی ایس ایل 6 سے قبل ہی مکمل ہو جائے گی۔ اسٹیڈیم کی تعمیر سے ملک میں ایک اور بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا اضافہ ہو جائے گا۔