عرفان محسود نے برطانیہ کے ٹاپ ریکارڈ ہولڈر پیڈی ڈوئیل کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد :پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے برطانیہ کے ٹاپ ریکارڈ ہولڈر پیڈی ڈوئیل کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ہفتہ کو عرفان محسود نے 100 پائونڈ وزن کے ساتھ 64.1 جمپنگ جیکس کر کے پیڈی ڈوئیل کا 58 جمپنگ جیکس کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاد رہے پیڈی ڈوئیل کو ورلڈ فٹسٹ مین کا لقب ملا ہے۔اسطرح عرفان محسود کے ٹوٹل 32 گینیز ورلڈ ریکارڈمنظور ہوگئے۔