شاہد آفریدی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے

کراچی: سابق کپتان شاہد خان آفریدی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔ سٹار کھلاڑی نے ٹوئٹر پر رپورٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میری اہلیہ اور بچیوں کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔ میری اور اہلخانہ کے لئے دعا کرنے والے تمام لوگوں کا مشکور ہوں۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اس وبا میں اپنا خاص خیال رکھیں۔ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور حکومتی احکامات کی پاسداری کریں۔