آسٹریلیا میں سڑکیں پاکستانی کرکٹرز کے نام سے منسوب

میلبورن:آسٹریلیا کے معروف شہر میلبورن کی سڑکوں کے نام پاکستانی کرکٹرز کے نام پر رکھ دیے گئے ہیں۔میلبورن میں ایک نئے ہاؤسنگ اسٹیٹ کی سڑکیں دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹرز کے نام کر دی گئی ہیں۔سڑکیں جن کھلاڑیوں کے نام کی گئی ہیں ان میں پانچ پاکستانی کھلاڑی عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق، جاوید میاں داد اور شعیب اختر بھی شامل ہیں۔ہاؤسنگ سوسائٹی کے پراپرٹی ڈویلپر ورون شرما کا کہنا ہے کہ ‘جب سے ہم نے ہاﺅسنگ سوسائٹی کی گلیوں کے نام کرکٹرز کے ناموں پر رکھے ہیں، خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شا نے اپنی ایک بیان میں بتایا ہے کہ ‘آسٹریلیا کی سڑکیں پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑیوں عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، انضمام الحق اور شعیب اختر کے نام سے منسوب دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ یہ پاکستان اور آسٹریلیا کے دوستانہ تعلقات اور کھیل کے ذریعے جڑے رہنے کی طاقت کی نشانی ہے۔’