شاہد آفریدی میں کرونا کی تصدیق، ٹوئٹر پر ’’لالا‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی) شاہد آفریدی میں کرونا کی تصدیق، ٹوئٹر پر ’’لالا‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتہا پسند ہندو اپنی ’’اوقات ‘‘ پر اتر آئے۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ آفریدی کے اس ٹویٹ کے بعد جہاں ایک جانب پاکستانیوں اور دنیا کے دیگر ممالک سے لوگوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں انتہا پسند بھارتیوں نے اپنی اصلی چہرہ ایک بار پھر پوری دنیا کو دکھایا ، کئی بھارتی سوشل میڈیاپر شاہد آفریدی کی موت کی دعا کرتے نظر آئے ۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مودی سرکارکو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کئی سابق بھارتی کرکٹرز کو بھی اپنے ملک سے ’’وفاداری‘‘ ثابت کرنے کے لیے آفریدی سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا تھا ۔