سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کورونا سے متاثرین میں شامل ہوگئے ہیں۔شاہد آفریدی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔سابق آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ جمعرات سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا ٹیسٹ کروایا جس سے معلوم ہوا کہ میں کرونا پوزیٹو ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت یابی کے لئے سب کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔