آئی سی سی میں بھارت کوشکست، احسان مانی کو نیا چئیرمین بنائے جانے کا امکان

دبئی: آئی سی سی کو اپنی ملکیت سمجھنے والے بھارت کو بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔چھوٹے کرکٹ بورڈز نے طویل عرصے تک نظر انداز ہونے کے بعد بالآخر بھارت کی اجازت داری کیخلاف بغاوت کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کے موجودہ چئیرمین ششانک منوہر کے عہدے کی مدت رواں برس جولائی میں ختم ہو رہی ہے۔ اسی لیے آئی سی سی کے نئے چئیرمین کے انتخابات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بھارت کی جانب سے اس مرتبہ بھی آئی سی سی کی سربراہی اپنے ہاتھ میں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارت کی کوشش ہے کہ ساروو گنگولی کو آئی سی سی کا نیا چئیرمین منتخب کروا لیا جائے۔ تاہم آئی سی سی کے کئی ممبران نے بھارت کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی سے رابطہ کیا ہے۔ ممبران نے احسانی مانی سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی سی سی چئیرمین کا عہدہ سنبھال لیں۔ احسان مانی ماضی میں بھی آئی سی سی کے چئیرمین رہ چکے ہیں۔ ان کے اس تجربے کے باعث ہی انہیں دوبارہ آئی سی سی کا سربراہ منتخب کروا لیے جانے کا امکان ہے۔