ڈیرن سیمی نے بھی جارج فلائیڈ کے حق میں آواز بلند کردی

سینٹ لوسیا: ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر غم وغصے کا اظہار کیا۔ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سیام فام جارج فلائیڈ کےحق میں آواز بلند کرتے ہوئے آئی سی سی سے سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ بھی کردیا۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت دیگر بورڈز کو معاشرتی ناانصافی پر آواز بلند کرنی چاہیے، ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف امریکا کی بات نہیں، ایسے واقعات روزانہ ہوتے ہیں۔ اب خاموشی کی بجائے بولنے کا وقت ہے۔