ہربھجن اور یوراج نے شاہد آفریدی سے دوستی توڑ دی

ممبئی : پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت اور وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھانے پر ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ بْرا مان گئے۔ ہربھجن نے کہا کہ ’’ہمارے ملک اور وزیراعظم کا مذاق اڑانے والے آفریدی اب میرے دوست نہیں رہے، میں اور یوراج سنگھ انسانیت کے ناطے ان کی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کررہے تھے، وہ بجائے اس کے کہ ہمارا شکریہ ادا کرتے الٹا پشت پر وار کرنا شروع کردیا، میں اب انہیں کبھی سپورٹ نہیں کروں گا اور نہ ہی ان کیلئےکوئی ویڈیو یا سوشل میڈیا پوسٹ کروں گا‘‘۔