کرونا وائرس نے جاپانی پہلوان کی جان لے لی

ٹوکیو : کورونا وائرس سے متاثرہ 28 سالہ جاپانی سومو پہلوان ہلاک ہوگیا ہے جووائرس کا شکار ہونے والا پہلا جاپانی کھلاڑی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان سومو ایسوسی ایشن (جے ایس ای) نے بتایا کہ کییوٹکا سوئٹیک نامی پہلوان وائرس کی وجہ سے متعدد امراض میں مبتلا ہوگیا تھا اور 10 اپریل کو وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد اس کی حالت تیزی سے خراب ہوئی رپورٹ کے مطابق جے ایس اے نے اپنے تمام 1,000 کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔