سرفراز احمد کی جگہ بابراعظم ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

لاہور : قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی گئی – پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے- فاسٹ باولرنسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل ہوگئے-عابد علی، محمد رضوان، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ہوئی ہے جب کہ افتخار احمد بھی 18رکنی فہرست کا حصہ بنے ہیں ، حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین نئی تشکیل کردہ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں شامل ہیں – ذرائع کے مطابق ون ڈے کی کپتانی بابر اعظم کو سونپ دی گئی ہے جب کہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے ۔سرفراز احمد سے باضابطہ طور پر ون ڈے کی کپتانی بھی لے لی گئی ۔