پاکستان میں12 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے ہیں،باکسرعامر خان

کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کردیاگیا۔ انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی جانب سے پاکستان میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ان کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 15 سو مستحق گھرانوں کے لیے راشن کی فراہم کردیاگیا، قومی باکسرنادربلوچ کی مدد سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔سابق عالمی چیمپئن عامر خان کا کہنا ہے کہ لیاری باکسنگ کا گڑھ ہے، لیاری کے لوگ کھیلوں خاص طور پر باکسنگ سے بہت محبت کرتے ہیں،مستحقین کو راشن کی فراہمی میری لیاری سے محبت کا اظہار ہے،پاکستان میں12 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے ہیں،60 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے۔