خدا سے دوری کے باعث کورونا نے تباہی مچائی، ہلک ہوگن

لاس اینجلس : نامور ریسلر ہلک ہوگن نے کہا ہے کہ خدا سے دوری کے باعث کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے 66 سالہ ہلک ہوگن نے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں محبت بانٹنا ہوگی، ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔جھوٹے خدائوں کو پوجنا چھوڑ دو،خدا کے احکامات نہ ماننے کی وجہ سے ہی کورونا سے بچائو کی کوئی ویکسین نہیں بن پا رہی ۔