وزیراعظم عمران خان کھانے پینے کی اشیا سے ٹیکس ختم کریں،شاہد آفریدی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس ختم کردیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپیل کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’موجودہ بحران کے باعث وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کو فی الحال ٹیکس سے مشتنیٰ قرار دے دی جائیں، ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی سے عوام فائدہ اٹھا سکیں، ہم سب کو مل کر اس وبائی صورت حال میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آگے بڑھیں اور عطیات دیں‘‘۔