رونالڈو کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے ایک ملین یورو کا عطیہ

لزبن: سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ایک ملین یورو کا عطیہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ملین یورو پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے سینٹا ماریہ ہسپتال اور پورٹو کے سینٹو انتونیو ہسپتال کو عطیہ کیے، ساتھ ہی ان کے ایجنٹ جارج مینڈس نے بھی اس کارخیر میں حصہ لیا ہے۔لزبن ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رونالڈو کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم سے ہسپتال کے لیے 10 بستر، وینٹی لیٹرز، دل کی مانیٹرنگ مشین، انفیوژن پمپس اور سرنجز لی گئی ہیں جس کے لیے رونالڈو کے شکر گزار ہیں۔دوسری جانب سینٹو ہسپتال کونسل کے صدر باربوسا کا کہنا تھا کہ ہم تہہ دل سے رونالڈو کے اس کار خیر میں قدم بڑھانے پر مشکور ہیں، یہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کافی مددگار ہے جس کی ضرورت ہے۔