پاکستان سپر لیگ فائیوکے سیمی فائنلزمنگل کو کھیلے جائیں گے

اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانزکی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔ لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمو ں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ دونوں سیمی فائنلز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کے خطرے کے باعث سیمی فائنل اور فائنل میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز اور فائنل میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔