ریسلنگ، پاکستانی محمد بلال نے فائنل میں بھارتی گوپال کو پچھاڑ کر فتح اپنے نام کرلی

کھٹمنڈو: پاکستانی ریسلر محمد بلال نے فائنل مقابلے میں بھارت کے ریسلر گوپال شرما کو پچھاڑ کر فتح اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے میں پاکستانی ریسلر محمد بلال فاتح رہے ہیں۔ محمد بلال نے اپنے حریف گوپال شرما کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا ہے۔کوو برینڈن کے نام سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر محمد بلال ڈسٹرکٹ ایسٹ کی عدالت میں جونیئر کلرک ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں دنیا بھر کے عدالتی ملازمین نے حصہ لیا ہے۔پاکستان کی کبڈی ٹیم بھی گزشتہ دنوں بھارتی کبڈی ٹیم کو شکست سے دوچار کرکے عالمی چیمپئن بن چکی ہے۔