بھارتی ریاست اتر پردیش میں سرکاری ملازمین ہیلمٹ پہن کر کام کرنے لگے

ہیلمٹ پہن کر کام

اترپردیش : بھارتی ریاست اتر پردیش میں خستہ حال عمارت کے گرنے کے ڈر سے سرکاری ملازمین کیلئے دورانِ ڈیوٹی ہیلمٹ پہن کر کام کرنے لگے۔ ”گلف نیوز“ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں خستہ حال عمارت کے گرنے کے ڈر سے محکمہ پاور ڈویژن کے ملازمین دفتر میں ہیلمٹ لگا کر کام کرنے لگے۔ الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین دفتری اوقات میں عام معاملات ہیلمٹ لگا کر انجام دے رہے تھے کہ ملازمین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حیران کن واقعہ اس لیے پیش آیا کہ محکمے کی عمارت خستہ حال ہے جس کے کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ ہے، اسی باعث منتظمین نے کاونٹر پر بیٹھنے والے تمام ملازمین کو ہیلمٹ لگا کر دفتری امور انجام دینے کی ہدایت کی تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں محفوظ رہ سکیں۔ایک ملازم کا کہنا تھا کہ میں عمارت کی یہ حالت گزشتہ دو برس سے دیکھ رہا ہوں، ہم نے متعدد بار حکام کو شکایات کیں مگر ابھی تک کسی نے صورتحال کا نوٹس نہیں لیا۔ملازمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ لگائے کیونکہ عمارت کا ملبہ تیزی سے جھڑ رہا ہے۔ عمارت کا ایک حصہ گزشتہ روز منہدم ہوگیا۔ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں کے موسم کے دوران کئی بار ایسا بھی ہوا کہ سرکاری ملازمین کو ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ چھتری بھی لانا پڑ گئی کیونکہ بارشوں کے دوران چھت سے پانی نیچے ٹپکتا تھا، جس سے اہم کاغذات گیلے ہو جاتے تھے۔