بھارتی فوج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑھ بن گئی

نئی دہلی:بھارتی فوج کرپشن اورعیاشیوں کا گڑھ بن گئی،2010ء سے اب تک ایک ہزاراسی کرپشن اسکینڈلز کے واقعات ہو چکے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کو سی ایس ڈی سے مفت شراب کی مراعات دی جانے لگی،جوانوں کے لئے صر ف چاربوتلیں جبکہ افسرانِ بالا کیلئے کوئی حد متعین نہیں۔بھارتی فوجی افسران مفت شراب لے کرمارکیٹ میں بیچنے لگے،فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کر لی،جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔بھارتی فوجی افسران مفت کا راشن بھی ہڑپتے ہیں،کارگل جنگ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کے کفن کی خریداری پر بھی میجرجنرل سمیت تین افسران نے کروڑوں کی کرپشن کی دوہزار تیرہ میں بھارتی ائیرفورس کے لئے ہیلی کاپٹر کی خریداری پر بھارتی چیف تیاگی نے کروڑوں روپے ہتھیائے۔