دماغی طور پر مردہ خاتون کے اعضا سے 7 مریضوں کی جان بچ گئی ہے،سعوی وزیر صحت

ریاض : سعوی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ دماغی طور پر وفات پانے والی ایک خاتون کے اعضا سے 7 مریضوں کی جان بچالی گئی ہے۔سعودی وزیر صحت نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دماغی طور پر وفات پانے والی سعودی خاتون کے ورثا نے اس کے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری دی تھی‘۔