بھنگ ایک گھٹیا نشہ

اسلام آباد:بھنگ ایک ایساگھٹیا نشہ ہے کہ جو کسی کھاتے میں بھی نہیں آٹا مگر ہم اس میں بھی بازی لے گئے ہیں۔کراچی پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور بزنس حب ہے۔یہاں پاکستان کے قابل ترین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ بھی رہتے ہیں تاہم ایسے شہر کا بھنگ کے استعمال میں دنیا بھر میں دوسرا نمبر آ جانا لمحہ فکریہ ہے۔بین الاقوامی سروے کے ادارے نے دنیا بھر میں بھنگ کے استعمال، اس کی قانونی حیثیت اور مختلف شہروں میں قیمت کے حوالے سے سروے کے نتائج شائع کیے ہیں۔

سروے میں 120 ممالک سے معلومات اکٹھی کی گئیں۔ جس کے مطابق سال 2018 میں سب سے زیادہ بھنگ امریکی شہر نیویارک میں استعمال کی گئی جس کا تخمینہ 77.44 میٹرک ٹن ہے۔اس فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے جہاں 41.95 میٹرک ٹن یعنی 41 ہزار 950 کلوگرام بھنگ استعمال کی گئی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، امریکی شہر لاس اینجلس، مصر کا دارالحکومت قاہرہ اور بھارتی شہر ممبئی بالترتیب تیسرے، چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر ہیں۔اس فہرست میں لندن، شکاگو، ماسکو اور ٹورنٹو بھی شامل ہیں۔کراچی، قاہرہ اور لندن کے علاوہ باقی تمام ممالک میں بھنگ پر جزوی پابندی ہے، پابندی کے باوجود بھنگ کے استعمال میں کراچی کا دنیا میں دوسرے نمبر پر آنا متعلقہ اداروں اور حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔اس حوالے سے حکام بالا کو توجہ دینے اور خصوصی اقدامات کرنے کی جوضرورت ہے۔