پاک فوج قبا ئلی اضلاع میں تعلیم کی ترقی و فروغ کیلئے کوشاں

شمالی وزیرستان:جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے رزمک گاؤں میں گولڈن ایرو پبلک سکول فار گرلز شاخیمار کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ، نوجوان، سکول سٹاف اور طالبات کی شرکت۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے کہا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے علاؤہ فروغ تعلیم اور صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان بھر میں پاک فوج کے زیر اہتمام کئی تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں جہاں سینکڑوں طلباء و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ یقیناً لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔