قبا ئلی اضلاع بین المدارس گیمز آخری مرحلے میں داخل

پشاور:پشاور میں جاری بین المدارس گیمز آخری مرحلے میں داخل ہوگئی گزشتہ روز رسہ کشی فائنل میں باجوڑ نے نارتھ وزیر ستان کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، والی بالی کے مقابلوں پشاور اور ضلع مہمند نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، ڈائریکٹر آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام بین المدارس گیمز کے سلسلے میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں رسہ کشی کا فائنل میچ ضلع باجوڑ اور نارتھ وزیرستان ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جس میں باجوڑ نے بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے نارتھ وزیرستان کو تین صفر سے شکست دی اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبدالله شاہ بھی موجود تھے ، انٹر مدارس گیمز رسہ کشی کے پہلے سیمی فائنل میں باجوڑ اور سائوتھ وزیر ستان کے مابین کھیلا گیا جس میں باجوڑ نے تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسری سیمی فائنل میں نارتھ وزیر ستان نے سب ڈویژن بنوں کودو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، انٹر مدارس گیمز میں والی بال مقابلے پی ایس بی جمنازیم میں منعقد ہوئے جس کے پہلے سیمی فائنل میں سب ڈویژن پشاور نے ضلع باجوڑ کو 25-16 اور25-18 سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل ضلع مہمند نے سائوتھ وزیرستان کو 25-15 اور25-17 سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا ، طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں جاری فٹبال مقابلوں میں ضلع مہمند نے سائوتھ وزیرستان کو پنلٹی شوٹ کے ذریعے چار تین سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا دوسرے کواٹر فائنل میں سب ڈویژن پشاور نے ضلع خیبرکو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی