باجوڑ: تحصیل خار میں حاجی آباد امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

باجوڑ:ضلع باجوڑ تحصیل خار حاجی لونگ میں حاجی آباد امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کا حاجی آباد امن ٹورنامنٹ میں تلی اور مسلم باغ کے درمیان کرکٹ فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر گل افضل، ڈی ایس پی نعمت اللہ ، ایس ایچ او تھانہ خار سعید الرحمن اور مقامی تماشائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کرکٹ فائنل میچ دیکھنے سے لطف اندوز ہوۓ،حاجی آبادامن کرکٹ ٹورنامنٹ تلی الیون اور مسلم باغ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان فاٸنل میچ کا مقابلہ ،جس میں تلی الیون کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کی،ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے آرگنائزر کمیٹی ممبران نے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کو اعزازی شیلڈ پیش کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے ونر ٹیم تلی الیون کو 20000 کا کیش انعام دیا اور رنر اپ ٹیم مسلم باغ الیون کو 10000 کیش انعام دیا۔