قبائلی اضلاع ترقی کی راہ پر گامزن

پشاور : صوبائی وزیر عشر وزکوةٰ،سماجی بہود وترقی خواتین، انورزیب خان نے کہاہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں قبائلی اضلاع ترقی کی راہ پر گامزن ہیں،خصوصاً ضلع باجوڑ میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں اور باقی منصوبوں پر کام جاری ہے وہ بھی انشاء اللہ بہت جلد مکمل ہو جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے ہمراہ ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی اور اتمانخیل کے مختلف بلیک ٹاپ سڑکوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر انورزیب خان اورایم این اے گل ظفر خان نے مختلف سڑکوں کا افتتاح کیاجن میں تنگو ٹو مارکونہ 2 کلومیٹرسڑک تخمینہ لاگت 52.973 ملین روپے، باٹوار ٹو چاچاگئے 3 کلومیٹر سڑک تخمینہ لاگت 67.104 ملین روپے، ڈانقول ٹو سروونو 3 کلومیٹر فیز 2 سڑک تخمینہ لاگت 76.675 ملین روپے، راغگان ڈاگ ٹو شموزو اڈو 2 کلومیٹر تحصیل اتمانخیل تخمینہ لاگت 58.327 ملین روپے شامل ہیں۔صوبائی وزیر اور گل ظفر خان نے کہا کہ ضم اضلاع میں وعدوں سے تکمیل تک کا سفر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کیساتھ ہونیوالے تمام وعدوں پرعملدرآمد جاری ہے اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔