باجوڑ: شرپسند عناصر کے خلاف پولیس اور سکاؤٹس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پشاور: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع باجوڑ میں امن وامان کے صورتحال کو برقرار رکھنے اور علاقے کو شرپسند عناصر سے پاک کرنے کے لئے جاری پولیس اور باجوڑ سکاؤٹس کے جوانوں کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔اس سلسلے میں پاک افغان بارڈر پر واقع چارمنگ ایریا کے پہاڑوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کی قیادت میں پولیس جوانوں کی چاق وچوبند دستے نے باجوڑ سکاؤٹس کے ہمراہ شرپسند عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں مصروف عمل رہی اور وہاں پر نقل وحرکت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہیں