یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد کا قبا ئلی ضلع کرم کا دورہ

کرم:یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام کے 3 رکنی وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد خان سے ان کے دفتر پارہ چنار میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پاکستان ضم شدہ اضلاع میں یو این ڈی پی(UNDP)کی منیجر رالوکہ ایڈن کررہی تھی۔وفد کے ارکان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد خان کے ساتھ آفس میں کرم پولیس کے پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے ڈی پی او عبدالصمد خان کو ضلعی پولیس سربراہ کی حیثیت سے کرم میں چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ یو این ڈی پی کی جانب سے کرم پولیس کے لیے جاری پراجیکٹس کو بروقت مکمل کیا جائیگا اور مستقبل میں بھی کرم پولیس کے جوانوں کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائیگا۔ ڈی پی او کرم نے یو این ڈی پی کے جانب سے کرم پولیس کے لیے شروع کردہ منصوبوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران جاری پراجیکٹس کی کامیابی سے تکمیل اور اہداف کے بروقت حصول کے لیے قریبی رابطوں اور کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آخر میں ضلعی پولیس سربراہ نے یو این ڈی منیجر رالوکہ ایڈن اور عنمبر اضعر (پراجیکٹ منیجر) کو روایتی دوپٹہ اور مشرف رسول( لیڈ ایکنامک ایڈوائزر )کو روایتی پکڑی پہنائی۔