عالمی یوم برائے خصوصی افراد کے موقع پر قبائلی ضلع کرم میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی افراد کیلئے کرکٹ میچ کا انعقاد

قیام امن کے بعد پاکستان آرمی قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے فروع کیلئے کام کررہے ہیں۔کل قبائلی ضلع کرم میں عالمی یوم برائے خصوصی افراد کے موقع پر پاک آرمی سندھ رجمنٹ نے فاٹا ڈیس ایبل ویلفیئآرگنائزیشن اور ہلال احمر پاکستان کے اشتراک سے خصوصی افراد کیلئے کرکٹ میچ کا انتظام کیا گیا۔ اس میچ میں خصوصی افراد سے دو ٹیم”ٹیم اے اور ”ٹیم بی“ بنائی گئی تھی ٹیم A نے 8 اورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 140 رنز کا ہدف دیا جبکہ ٹیم B نے 8 اورز میں 126 سکور کیا 6 وکٹ کی نقصان پر لیکن ٹیم اپنی ہدف کو نہیں پہنچایا ٹیم A نے ٹرافی اپنے نام کرلیا۔ مسٹر حمید خان کو مین آف دی میچ قرار پایا۔ پاک آرمی 10 سندھ رجمنٹ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔ ہلال احمر پاکستان اور فاٹا ڈیس ایبل ویلفیئرآرگنائزیشن کی طرف سے کھلاڑیوں اور خصوصی افراد میں گرم کپڑے تقسیم کیے گئے کھلاڑیوں اور علاقے کے عوام نے پاک آرمی 10 سندھ رجمنٹ ،فاٹا ڈیس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن اور ہلال احمر پاکستان کے اس اقدام کو سراہا۔