مہمند پولیس امن قائم رکھنےکیلئے کوشاں

مہمند:ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان نے کہا ہے کہ مہمند پولیس اب خیبرپختونخوا پولیس کا حصہ ہیں جن کی ضروری تربیت مکمل ہو چکی ہے اور اب ایک پروفشنل فورس بن کر ابھری ہے۔ فیز فور کی بھرتی آخری مراحل میں ہیں اور جلد ہی مکمل ہو جائیں گی۔ جبکہ مہمند پولیس کی ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے کورسز سے مہمند پولیس کے شعبہ انوسٹیگیشن اور کرائم سین میں کافی بہتری آگئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا شمار بہترین فورسز میں ہوتا ہے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لئے ہزاروں جوانوں اور افسروں کی قربانی دی ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمند میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا.آر پی او مردان کو مہمند پولیس کی استطاعت اور مہارت کا عملی مظاہرے کے لئے مہمند پولیس کے رایپڈ رسپانس فورس، بی ڈی ایس، انوسٹیگیشن سٹاف اور کرائم سین یونٹ نے موک ایکسرسائز پیش کیا. اس موقع پر ریسکیو 1122 مہمند کے جوانوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ آر پی او مردان نے ان کی پیشہ وارانہ تربیت اور مہارت کی تعریف کی۔بعد ازاں مختلف کاروائیوں کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو آر پی او مردان نے توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ نے آر پی او مردان محمد علی خان کی آمد پر انہیں نایاب مشین گن اور شیلڈ پیش کیا۔ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان نے مقامی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مدد و تعاون سے معاشرے سے جرم کو ختم کیا جاسکتا ہیں، اگر پولیس کو علاقہ عمائدین سرپرستی حاصل ہو تو علاقے کو امن کا گہوارہ بن جائے گا. مہمند پولیس پورے ضلع میں امن قائم رکھنے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ درپیش مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا. مقامی عمائدین نے آر پی او مردان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ضلع مہمند آمد پر شکریہ ادا کیا۔