خیبر: کسی کو علاقے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،تیراہ کمانڈر

خیبر:دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران قبائلی علاقوں میں افواج پاکستان اورفرنٹیئرکور نے امن کی بحالی کے لئے لازاوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ امن وامان کی صورتحا ل کو بہتر بنانا ہو یاکرونا وباء کے دوران بیوہ،معذور افراد کو راشن کی فراہمی ہو، غریب لاچار اورمعذور افراد کی مالی امداد ہو،جنگ زدہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہو یاپھر وہاں کے نوجوان نسل کے لئے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں، ہماری افواج کامشن بہترین رہا ہے۔ جنگ زدہ قبائلی علاقوں میں امن کی بحالی کے بعدپاک آرمی اور ایف سی نے ان علاقوں میں معاشی ترقی کے لئے بے تحاشا کام کیا ہے۔ افواج پاکستان قبائلی علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرانے کے ساتھ ساتھ ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے اس قابل بنا رہی ہیں کہ وہ معاشرے پر بوجھ بنے بغیر اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کے لئے حلال اور باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔ قبا ئلی اضلا ع میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں تیزی لاتے ہوئے پاک فوج کی کاوشوں سے اعلیٰ معیار کی درجنوں دکانوں پر مشتمل کئی خوبصورت کمرشل مار کیٹس تعمیرکی گئی اور وہاں کے باسیوں کے لئے بنائی گئی کمرشل دوکانوں کے مالکانہ حقوق ان کے حوالے کر دئیے گئے تاکہ وہ ان دکانوں میں پھر سے اپنا کاروبار شروع کرکے علاقہ کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

وادی تیراہ میں تعینات فوجی بر یگیڈ کمانڈر نے تیراہ میں مارکیٹس اور روڈز کا افتتاح کیا جن میں سراویلا ،توردرا ،سوخ مارکیٹ اور مہربان کلی سے گردی میلا،ترخوکس سے سوخ اورنکائی لنک روڈ شامل ہیں جبکہ بذریعہ قرعہ اندازی 30 دکانیں خوش نصیب لوگوں کو دی گئیں ،افتتاحی تقریب کے موقع پر تیراہ کے فوجی کمانڈر نے مختلف قوموں کے مشران سے ملاقات کی اور علاقہ کی عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور ایف سی ہمیشہ اپنے عوام کے تحفظ اور تعمیر و ترقی کے لیے پیش پیش رہتی ہے۔ یہ مارکیٹیں جوبنائی گئی ہیں علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ علاقہ کی عوام کے لیے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کریں گی اس کے علاوہ انھو ں نے علاقے کے امن و امان کی صورت حال پر بھی بات چیت کی جس میں قوم قمر خیل کےلوگ بھی موجود تھے۔ سکیورٹی صورت حال پر بات چیت کرتے ہوئے تیراہ کمانڈر نے بتایا کہ یہ علاقہ ہم سب کا ہے اور اس علاقے کا تحفظ بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ علاقے کا امن پاک فوج اور علاقے کی عوام کی بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور علاقے کا امن کسی کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔خیبر خصوصاً تیراہ وادی بہت تگ و دو اور قربانیوں سے محفوظ بنائی گئی – آپریشن کے بعد بحالی کا عمل بھی بہت ہمت اور محنت سے عمل میں لایا گیا – اس سب عمل میں سب سے زیادہ قربانی تیراہ کی آفریدی عوام کی ہیں – کسی بھی صورت آباد کاری کے عمل کو ناکامی کا شکار نہیں بننے دیں گے ، مقامی مشران نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایف سی اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اس وادی کے امن کو خراب کر یں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔