باجوڑ:صوبائی وزیرانورزیب کی معطل لیویز فورس کے کیس کو محکمہ داخلہ وقبائلی امور خیبر پختونخوا کو جلداز جلد بھجوانےکی ہدایت

باجوڑ :خیبر پختونخوا کے وزیر زکوة و عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین انور زیب خان اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر سے ضلع باجوڑ کی معطل لیویزکے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اس موقع پرمحکمہ داخلہ وقبائلی امور کے ڈپٹی سیکرٹری بھی موجود تھے وفد نے صوبائی وزراءکو سابقہ فاٹا کی لیویز فورس کی بحالی، پولیس میں ضم ہونے، مستقلی اور دوسرے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا صوبائی وزارءانورزیب خان اور ملک شاہ محمد وزیر نے وفد کے مسائل اور مطالبات توجہ سے سنے اور انکو یقین دلایا کہ آپ لوگوں کے مسائل کو قانون اور رولز ریگولیشن کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرینگے صوبائی وزراءنے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ ضلع باجوڑ کے لیویز فورس کے مسئلے کو حل کےا جائے اور جو بھی مشکلات ہو ںاسکی سمری تیار کرکے صوبائی کابینہ کو بھجوائیں ،کابینہ اسکی منظوری دے گی ۔صوبائی وزیر انورزیب خان نے ڈپٹی کمشنر ضلع باجوڑ کوٹیلی فون پر فوری ہدایت جاری کی کہ باجوڑ کے معطل لیویز فورس کے کیس کو محکمہ داخلہ وقبائلی امور خیبر پختونخوا کو جلداز جلد بجھوائیں تاکہ اس مسئلے کا ٹھوس حل نکالا جاسکے قانون سب کیلیے برابر ہے انصاف ہر کسی کو ملے گا اور کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جائے صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے ڈی آئی جی ملاکنڈ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او باجوڑ کو ہدایت جاری کی کہ باجوڑ کے معطل لیویز فورس کی مکمل معلومات کو اکٹھا کرکے محکمہ داخلہ وقبائلی امور کو بجھوائیں تا کہ ےہ مسئلہ متعلقہ قوائد و ضوابط کے تحت حل کےجا سکے۔