شمالی وزیر ستان: تحصیل غلام خان میں مویشیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شمالی وزیر ستان: ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر سپیشل انٹیگریٹڈ ایریا ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت دویگرسیدگی اور شیرخیل گربز تحصیل غلام خان میں مویشیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو ڈپٹی کمشنرشاہدعلی خان کے خصوصی پروگرام کا حصہ تھا جس میں جانوروں کے ٹیکے اور دیگر ادویات شامل تھیں موقع پر دی گئ ۔ تقریب میں سپیشل انٹیگریٹڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پیکج کے پراجیکٹ منیجر محمد نور وزیر، ، پلاننگ مانیٹرنگ افسر محمد تنویر اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد رحمن بمہ ویٹرنری ڈاکٹر اورعملہ بھی شریک تھا۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر187 بڑے اور 264 چھوٹے جانوروں کا طبعی معائنہ کیا گیا اور مفت ضروری ادویات فراہم کی گئی۔