باجوڑ:قبا ئلی اضلاع کی ترقی کیلئے اقدامات جاری ہیں،انورزیب خان

باجوڑ:خیبرپختونخوا کے وزیر زکوۃ و عشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین انورزیب خان سے ان کے دفتر میں چہارمنگ تحصیل ناوگئی ضلع باجوڑ کے 18 قوموں کے قبائلی مشران نے ملاقات کی،قبائلی عمائدین نے صوبائی وزیرانورزیب خان کو چہارمنگ کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، جن میں تعلیمی اداروں کی قیام، صحت، پینے کیلیےصاف پانی سڑکوں کی تعمیر ، ریسکیو1122 سنٹر کا قیام اور دوسرے مسائل شامل تھے۔اس موقع پر مشران نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ چہار منگ کی موجودہ آبادی ایک لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے جو 5 ویلج کونسل پر مشتمل ہے جس میں 50ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہے اس لیے علاقہ کو آبادی کی لحاظ سے علیحدہ تحصیل کادرجہ دیاجائے۔مشران نے چہار منگ کیلیے ہسپتال، گرلز ہائی سکول، لوگوں کو آمدورفت کی مشکلات کم کرنے کیلیے ڈبل روڈز کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی کیلیے مطالبات پیش کئے۔صوبائی وزیر انورزیب خان نے قبائلی مشران کی مسائل کو بغور سنے اور عمائدین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے مطالبات جائز ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر حد تک جاؤں گا، اور وزیر اعلی محمود خان کو بھی ان تمام مسائل سے آگاہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ انضمام سے پہلے قبائلی علاقے کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دیا گیا تھا اور ان علاقوں کو مکمل نظر انداز کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ علاقے بہت پسماندہ رہ گئے ہیں ماضی میں قبائلی علاقوں سے منتخب سینیٹرز اورایم این ایز نے بھی ان علاقوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی قبائلی عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی تھی لیکن انضمام کے بعدیہ علاقے خیبر پختونخوا میں ضم ہوگئے اور ان کو دیگر بندوبستی اضلاع کی طرح تمام تر سہولیات سے آراستہ کریں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان بھی ضم قبائلی اضلاع کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ضم اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔