باجوڑ:غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کیخلاف محکمانہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈاکٹر لیاقت علی خان

باجوڑ: ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ ہسپتال میں ڈیوٹیاں نہ دینے والے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کے خلاف کاروائی ہوگی،حکومت عوام کے بہتر صحت کیلئے خطیر بجٹ مختص کرتی ہے۔اگر عملہ کام چوری اور اپنے ڈیوٹیاں نہیں کرینگے تو ان کے تنخواہوں سے کٹوتی اور قانونی کاروائی کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار نے کام چور سٹاف کے احتجاج کے ردعمل کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ یہاں ہسپتال میں دور دور سے مریض آتے ہیں۔ان کے علاج معالجے کیلئے ہر قسم کا سپیشلسٹ موجود ہے۔جنرل او پی ڈی کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے ساتھ ایمرجنسی موجود ہے۔لیکن ایک ہسپتال میں ایک کاہل ٹولہ او پی ڈی کے کمرے کے نام پر عیش وعشرت کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔اور صرف 4 گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں۔یہی ٹولہ وارڈز اور ایمرجنسی میں ڈیوٹی نہیں دیتے ۔اور بحثیت ہسپتال کے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے میرے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہیں۔میں ایسے سٹاف کے تنخواہوں سے کٹوتی بھی کرونگا ۔اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرونگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو سیاسی اڈہ کے طور پر کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔