کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید خان مروت کا سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر کلایہ لوئر اورکزئی کا دورہ

اورکزئی: کمشنر کوہاٹ ڈویژن کوہاٹ جاوید خان مروت نے سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر کلایہ لوئر اورکزئی کا دورہ کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن بھی اُنکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب عدنان فرید نے معزز مہمانان کا استقبال کیا۔ اِس موقع پر ڈی پی او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر بھی موجود تھے۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے کلایہ ہیڈکوارٹر میں زیر تعمیر ضلع کے پہلے پبلک لائبریری کا معائنہ کیا جس سے عوام الناس اور خصوصاً طلباء کو کتابوں کی مطالعہ کی بہترین سہولت میسر ہوگی۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ اورکزئی کے اِس کاوش کو سراہا۔ علاوہ ازیں کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے کلایہ ہیڈکوارٹر میں زیر تعمیر جاگنک ٹریک کا بھی معائنہ کیا جس سے کلایہ کے پرفضا ماحول میں عوام الناس کو ورزش اور چہل قدمی کی سہولت میسر ہوگی۔