خیبر: پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

خیبر: ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بارہ سال کے طویل عرصے کے بعد علاقے میں واپس آنے والے خاندانوں کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے.جبکہ واپس آنے والے خاندانوں کو فوری کھانا مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ خشک راشن, بستر, ٹینٹ اور روزمرہ کے استعمال کی دیگر چیزیں فراہم کی جا رہی ہیں. وادی تیرہ سے کوچ کرنے والے مختلف قبائل کی واپسی جاری ہے. اور ستمبر 2022 تک پندرہ ہزار سے زائد خاندانوں کی واپسی کے انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں جن میں سپاہ قبیلے کے خاندان بھی شامل ہیں. اب تک تیراہ کے دیگر قبیلوں کے تقریبا 70 فیصد خاندان اپنے علاقوں میں واپس آ چکے ہیں جن کی تعداد گیارہ ہزارپانچ سو خاندان ہے. جبکہ سپاہ قبیلہ کی واپسی 26 جون 2022 سے شروع ہو گی. فوجی آپریشن کی وجہ سےکوچ کرنے والے خاندانوں کی آبادکاری کے لئے ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کی کاوشوں کو علاقہ مکین بھی سراہتے ہیں. وادی تیراہ اپنی خوبصورتی اور جغرافیائی اہمیت کے حوالے سے اہم مقام رکھتا ہے. علاقے میں امن کے قیام کی خاطر کوچ کرنے والے یہ خاندان اب واپس آ رہے ہیں. علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے جس سے یہاں کی عوام مستفید بھی ہوگی اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار بھی ادا کرے گی.