کرم: پیواڑ اور گیدو تنازعہ کے حل کیلئے جرگہ کا انعقاد

کرم:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل معظم خان بنگش کی سربراہی میں صدہ ریسٹ ہاوس میں گیدو قبائل کیساتھ تفصیلی جرگہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم، امیر نواز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز محمد فیاض اور شہروز رشید بھی موجود تھے۔ اجلاس میں گیدو قبائل کے مشرانوں نے تفصیل کیساتھ اپنا موقف پیش کیا۔ اس موقع پر ثالثی جرگہ ممبران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معظم خان بنگش نے بتایاکہ گیدو اور پیواڑ کے مسئلے کو حل کرنے کیلیے جرگے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور انشاء اللہ اس مسئلے کو جلد از جلد خوش اسلوبی کیساتھ حل کیا جائے گا۔