مہمند: ایم این اے ساجد مہمند کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات،ضلع مہمند کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

مہمند: ایم این اے ساجد خان مہمند کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ساتھ تفصیلی ملاقات۔ملاقات میں ضلع مہمند کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور قبائلی ضلع مہمند کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی ۔ایم این اے ساجد خان مہمند نے خودار خیبر پختونخواہ بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلٰی اور صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ۔انشاءلله وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جلد ضلع مہمند کا دورہ کر کے صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل ہونے والے یکہ غنڈ سے غلنئ اور ملحقہ علاقوں تک پینے کے پانی کا گیم چینجر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔تحصیل حلیمزئی دورباخیل کے مقام پر بننے والے جوڈیشل کمپلیکس پر مقامی لوگوں کے شدید تحفظات سے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواکو آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے واضح کیا کہ مقامی لوگوں کے تحفظات پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔اس کے علاوہ ایم این اے ساجد خان مہمند نے ضلع مہمند کے دو بڑے پراجیکٹس تحصیل پنڈیالئی اور تحصیل خویزئی بائیزئی کے لیے پینے کے پانی کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی جو صوبائی حکومت نے ضلع مہمند کیلئے حالیہ بجٹ میں شامل کیا ہے جس پر جلد کام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔