باجوڑ:رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

باجوڑ:خیبرپختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے چیف کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی باجوڑ کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈپلاننگ) نصیر خان کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ضلع باجوڑ کے تمام محکموں کے سربراہان/فوکل فرسن نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (آر ٹی ایس ) رحمت حسین نے خدمات کی فراہمی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹنگ پر تفصیلی گفتگو کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے محکموں کے سربراہان کو بروقت خدمات کے فراہمی اور آر ٹی ایس کمیشن کو خدمات کے بروقت رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات جاری کی۔ محکموں کے سربراہان نے خدمات کی بروقت فراہمی اور کمیشن کو بروقت معلومات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔