قبا ئلی ضلع شمالی وزیر ستان میں مویشیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شمالی وزیر ستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر سپیشل انٹیگریٹڈ ایریا ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ملک گلبھرام کوٹ پریاٹ اورستر سروبی تحصیل دوسلی میں مویشیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو ڈپٹی کمشنرشاہدعلی خان کے خصوصی پروگرام کا حصہ تھا جس میں جانوروں کے ٹیکے اور دیگر ادویات شامل تھیں موقع پر دی گئ ۔ تقریب میں سپیشل انٹیگریٹڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پیکج کے پراجیکٹ منیجر محمد نور وزیر، ، پلاننگ مانیٹرنگ افسر محمد تنویر اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد رحمن بمہ ویٹرنری ڈاکٹر اور عملہ بھی شریک تھا۔ پروگرام کے تحت102 بڑے اور 234 چھوٹے جانوروں کا طبعی معائنہ کیا گیا اور مفت ضروری ادویات فراہم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے پورے وزیرستان میں اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی ۔ تاکہ حکومت خیبرپختونخوا کے ویژن کو پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔اور آخر میں علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان اور سپیشل انٹیگریٹڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پیکج کے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مزید ایسے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی۔