خیبر: ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی ملاگوری میں کھلی کچہری کا انعقاد

خیبر :ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی سربراہی می ورسک ریسٹ ہاوس ملاگوری میں کھلی کچہری کا انعقاد،اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد،تیراہ رائفل کے کیپٹن علی،تحصیل چئیرمین سید نواب، لائن محکمہ جات، نائب تحصیلدار اصف علی شاہ نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں ملاگوری تحصیل جمرود سے تعلق رکھنے والے علاقائی مشران، بلدیاتی نمائندگان اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل، اراء، تجاویز سے افسران بالا کو اگاہ کیا۔علاقائی مشران نے قبائلی روایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر کو روائتی لونگی پہنائی۔شہریوں نے کھلی کچہری میں ورسک ڈیم میں مقامی افراد کی بھرتی،ورسک ڈیم معاوضہ سمیت بجلی، روڈز اور دیگر بنیادی مسائل سے افسران بالا کو اگاہ کیا.ڈپٹی کمشنر خیبر نے مشران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے یونیسیف کے زریعے اقدامات کئے جائینگے جس کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی۔علاقے کے لئے نادرا رجسٹریشن گاڑی فراہم کی جائیگی ۔قریبی صحت مراکز سے علاقے کے لئے ہفتہ میں دو دن میڈیکل افیسر مقامی افراد کے لیے موجود ہوں گے۔روڈز کی تعمیر کے لئے سی اینڈ ڈبلیو کو پی سی ون بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ملاگوری کے مشران اور عوام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خیبر کی زیرنگرانی لائن محکمہ جات کے ہمراہ کھلی کچہری کے انعقاد اور مسائل سننے پر شکریہ ادا کیا۔