کرم:زمینی تنازعات پرامن حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک

کرم:بالش خیل زمینی اراضی تنازعے کو علاقائی مشرانوں کے تعاون سے حل کرنے کیلیے بھر پورکوششیں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک نے مشران بالش خیل کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ کرم ملیشیاءکرنل امین الحق اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم نے کہاکہ ضلع بھر میں زمینی تنازعات کو حل کرنے کیلیے مختلف کمیٹیاں کام کررہی ہے۔ اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر مشران بالش خیل نے ڈپٹی کمشنر کرم کو تمام تر ضروری مطالبات بھی پیش کئے اور مسئلہ بالش خیل کو حل کرنے کیلیے ضروری اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔