اورکزئی:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد

اورکزئی:ضلعی انتظامیہ اورکزئی نےسپایہ لوئر اورکزئی میں اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی کی سربراہی میں کھلی کچہری منعقد کی۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی سمیت تمام محکموں کے آفسران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ عوام الناس نے کھلی کچہری میں اپنے مسائل اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی کے سامنے رکھے۔عوام کے اکثر مسائل موقع پر حل کرلئے گئے اور کچھ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ عوام الناس نے اُنکے مسائل اُنکے دہلیز پر حل کرنے پر ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور خصوصاً ڈپٹی کمشنر اورکزئی اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی کا شکریہ ادا کیا۔