خیبر: پاک فوج کی سربراہی میں مفت میڈیکل کیمپس،سینکڑوں افراد کا معائنہ

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی سیکورٹی فورسز کی سربراہی میں محکمہ صحت خیبر کے تعاون سے وادی تیراہ کے 02 مختلف مقامات پر مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد،وادی تیراہ کے مختلف علاقوں کی سینکڑوں کے تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت، مفت ادویات فراہم کئے گئے۔فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تختکئی اور گورنمنٹ پرائمری سکول مصری خان میں کیا گیا تھا جس میں فرنٹئیر کور اور محکمہ صحت خیبر کے مرد اور خواتین پر مشتمل میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی۔فری میڈیکل کیمپوں میں تختکئی، مصری خان اور دیگر قریبی علاقوں کے سینکڑوں کی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ جس کا میڈیکل چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کے ہدایات کی روشنی میں ضلعی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر علی خان کی زیرنگرانی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں واپس جانیوالے خاندانوں کے لئے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ گھر کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکیں۔