باجوڑ میں زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف کاروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر افتخار عالم

باجوڑ: باجوڑ میں زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف کاروائی ہوگی۔ عوامی شکایات، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ کے سربراہی میں ناظم اعلیٰ سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ،اے ڈی ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹ مالکان نے اے سی خار کے دفتر میں ایک جلاس کا انعقاد کیا۔جس میں انھوں نے متفقہ طور پر مروجہ پٹرول/ڈیزل ریٹ کے مطابق نرخ نامہ مرتب کیا۔ انھوں نے ٹرانسپورٹرز حضرات پر واضح کیا کہ مرتب کردہ نرخ نامہ پر من وعن عمل کو یقینی بنائے اور ساتھ ساتھ تمام ڈرائیوروں کو نرخ نامہ ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت کرے۔جو بھی ڈرائیورز حضرات سرکاری نرخنامہ ہذا سے تجاوز کریگا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔عوام زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف ڈی سی دفتر میں بھی شکایت کر سکتے ہیں۔