قبائلی ضلع اورکزئی میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام جاری ہے، سید غزن جمال

اورکزئی: رکن صوبائی اسمبلی سید غزن جمال نے سنٹرل اورکزئی لائی سیڑھی کا بنیادی مسئلہ حل کرتے ہوئے 11 کروڑ روپے سے زائد فنڈ کے تحت سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر کثیرتعداد میں علاقہ مشران نے شرکت کرتے ہوئے ایم پی اے غزن جمال کا شکریہ ادا کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے غزن جمال نے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی میں تاریخ کے سب سے بڑے سڑکوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔سنٹرل اورکزئی لائی سیڑھی کے عوام کو سڑک کا سب سے بڑا مسئلہ تھا جس کیلئے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے منظور کرتے ہوئے اس کا افتتاح ہو گیا۔ اس سڑک کے بننے سے عوام کے زیادہ تر مسائل حل ہونگے۔علاقے میں ٹوارزم کے بہت سے مواقع موجود ہیں یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ٹوارزم کا سپیشل پیکج دیں گے جس سے علاقے کے عوام کی آمدن کے ذرائع بڑھیں گے۔اس موقع پر علاقہ عمائدین نے ایم پی اے غزن جمال کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا تھا ایم پی اے غزن جمال نے موقع پر ہی پانی کے مسئلے کے حل کیلئے فنڈ کا اعلان کیا جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا۔