خیبر:دوران ملازمت وفات پا نے والے پولیس ملازمین کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم

خیبر:صوبائی حکومت کی طرف سے موصولہ 60 لاکھ کے چیک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر نے دوران ملازمت فوت ہونے والے دو اے ایس آئی اور چار جوانوں کے ورثا کوحوالہ کر دیئے۔اس موقع پر ڈی پی او خیبر نے کہا کہ محکمہ پولیس مرحومین کے ورثا کے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،انکے بچے تعلم مکمل کرنے کے بعد محکمہ پولیس میں بھرتی کی جائیگی۔ اب سابقہ لیوی خاصہ دار کے ویلفیئر کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے اور باقاعدہ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر سے انکے علاج و معالجے کے کئی چیک بھی منظور ہوکر تقسیم کیے گئے ہیں۔